ETV Bharat / state

Avtar Singh Resigned from Apni Party : اپنی پارٹی کو عوامی مقبولیت ملنے میں لگے گا وقت، اوتار سنگھ

author img

By

Published : May 30, 2022, 10:41 PM IST

اپنی پارٹی کے رہنما اوتار سنگھ نے کچھ روز قبل اپنی پارٹی سے استعفی دیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران استار سنگھ نے کہا کہ اپنی پارٹی کے کچھ پالیسیز میں اتفاقِ نہ ہونے کی وجہ سے وہ پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا اپنی پارٹی کو عوامی مقبولیت ملنے میں وقت لگے گا۔Avtar Singh Resigned from Apni Party

apni-party-leader-avtar-singh-resigned-from-apni-party
اپنی پارٹی کو عوامی مقبولیت ملنے میں لگے گا وقت، اوتار سنگھ

ترال: اپنی پارٹی کے رہنما اوتار سنگھ نے اچانک پارٹی سے استعفیٰ دیکر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی پارٹی کے لیڈر جو کہ ترال کے ڈاڈسرہ سے ڈی ڈی سی ممبر بھی ہیں نے اپنی پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔ اپنے استعفیٰ میں اوتار سنگھ نے پارٹی کے کچھ پالیسیز کے بارے میں اتفاقِ نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کی بات کہی ہے،تاہم مبصرین کا ماننا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل اوتار سنگھ عام آدمی پارٹی یا کسی دوسری پارٹی میں جا سکتے ہیں۔Avtar Singh Resigned from Apni Party

فون پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے کہا کہ اپنی پارٹی نے انھیں عزت اور عہدہ تو دیا لیکن زمینی سطح پر اس پارٹی کا ڈھانچہ مضبوط نہیں ہو رہا ہے اور اسی لیے انہوں نے دو سال کے بعد پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی۔

ایک سوال کے جواب میں اوتار سنگھ نے بتایا کہ وہ یہ نہیں کہ سکتے کہ وہ مستقبل میں کس پارٹی کے ساتھ جائیں گے تاہم وہ جو بھی فیصلہ لیں گے اپنے عوام کو اعتماد میں لیکر ہی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ترال کی جامع ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اوتار سنگھ پہلے بی جے پی میں تھے جس کے بعد کانگرس میں چلے گے اور پھر اپنی پارٹی میں چلے گیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.