ETV Bharat / state

Anti Drug Seminar IUST اسلامک یونیورسٹی میں انسداد منشیات پر سیمنار - Drug Awareness in society

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آج منشیات کے خلاف یک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں حاضرین نے منشیات کی وباء کے لیے اقدامات اٹھانے اور سماج میں منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی۔ Anti Drug Seminar IUST

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 10:00 PM IST

اونتی پورہ:اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آج انسداد منشیات کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمنار میں پروفیسر شیخ اعجاز عزیز سابق ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف آنکالوجی سکمز صورہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے، جبکہ عالم دین مفتی ضیاء الدین مہمان زی وقار کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد ترالی بھی موجود رہے۔Anti Drug Seminar In Islamic university Awantipora

سیمنار میں منشیات کی تباہ کاریوں اور اس کے بچاو کے حوالے سے اسکالرس نے مفصل روشنی ڈالی۔ مدعو اسکالرس نے سامعین پر زور دیا کہ منشیات کی وباء کو روکنے کے لیے وہ ہمہ تن تیار رہیں اور اپنے ساتھ ساتھ اپنے سماج کو اس مہلک وباء سے بچانے کے لیے خود کو وقف کریں تاکہ سماج صاف وپاک رہے۔Drug Awareness in society

ڈاکٹر نثار احمد ترالی نے بتایا کہ ایک بار جب کوئی شخص منشیات میں مبتلا ہوتا ہے تو پھر اس کو ٹریک پر واپس لانا مشکل ہوتا ہے۔
وہیں علام دین مفتی ناظم نے بتایا کہ اس وقت کشمیراس مہلک وباء کی زد میں آگئی ہے اور اس بارے میں علمائے کرام کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیے اور مسجد کے منبر و محراب پر اس حوالے سے بات ہونی چاہیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعبہ روحانیات کے رکن حمید نسیم رفیع آبادی نے بتایا کہ منشیات کی وباء کو قدغن لگانے کے لیے سیمنار منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سماج میں اس حوالے سے آگاہی پھیلائی جائے۔

انھوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ وادی کے قرب وجوار میں ڈرگ دستیاب ہے جس پر انتظامیہ کو لگام لگانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: Anti-Drug Rally ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، جموں و کشمیر ٹیچرس ایسوسی ایشن نے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام کیا

اسلامک یونیورسٹی میں انسداد منشیات پر سیمنار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.