ETV Bharat / state

Altaf Thakur On INDIA Bloc انتخابات سے قبل ہی عمر عبداللہ نے ہار تسلیم کی ہے،الطاف ٹھاکر - انڈیا بلاک تازہ خبر

بی جے پی سینیئر لیڈر الطاف ٹھاکر نے کارکنان پر روز دیا ہے کہ وہ پارٹی کا ایجنڈا گھر گھر پہنچائیں، کیونکہ باقی پارٹیوں نے یہاں کے لوگوں کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح گُپکار الائنس ختم ہوا ہے، اسی طرح اب اپوژیشن پارٹیوں کا انڈیا بلاک بھی دم توڑے گا۔

altaf-thakur-on-india-bloc-omar-abdullah-has-accepted-defeat-even-before-the-elections
انتخابات سے قبل ہی عمر عبداللہ نے ہار تسلیم کی ہے،الطاف ٹھاکر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 5:07 PM IST

انتخابات سے قبل ہی عمر عبداللہ نے ہار تسلیم کی ہے،الطاف ٹھاکر

اونتی پورہ(پلوامہ): بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آج ٹاؤن ہال اونتی پورہ میں ایک روزہ ورکرس کنونشن منعقد کیا۔ اس کنونشن میں پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر نے بطورِ مہمان خصوصی کے طور پر شمولیت کی جبکہ اس موقع پر سینیئر لیڈران سجاد رینہ، محمد شفیع وانی، ماہی ارفانہ اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں الطاف ٹھاکر نے ورکرس پر زور دیا کہ وہ پارٹی کا ایجنڈا گھر گھر پہنچائے، کیونکہ باقی پارٹیوں نے یہاں کے لوگوں کا استحصال کیا ہے۔ الطاف ٹھاکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا الائنس اب بکھر گیا ہے کیونکہ عمر عبداللہ نے گزشتہ روز واضح طور اس حوالے سے بات کی ہے اور بہ الفاظ دیگر اس نے ہار تسلیم کی ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے تسلیم کیا ہے کہ انڈیا الائنس وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے نہیں ٹک پائے گے۔ انہوں نے کہا جس طرح گپکار الائنس ختم ہوئی ، اسی طر اپوژیشن پارٹیوں کا انڈیا بلاک بھی دم توڑے گا۔ الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ بی جے پی جنوبی کشمیر کی پارلیمانی سیٹ کو جیتنے کے لیے متحرک ہوگی ہے اور آنے آئندہ ہونے والے انتخابات میں یہ سیٹ اب ہماری ہی ہوگی.

واضح رہے کہ گذشتہ روز عمر عبداللہ نے کپواڑہ میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دوران کہا کہ اس وقت انڈیا الائنس کی حالت تھوڑی پتلی ہے۔ اس کے اندرونی جھگڑے دیکھنے کو مل رہے ہیں جو نہیں ہونا چاہئے'۔ان کا کہنا تھا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان لڑائی سامنے آئی ہے جو الائنس کے لئے ٹھیک بات نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.