ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: 'جنوبی کشمیر میں سیکیورٹی کے معقول انتظامات'

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 8:34 PM IST

ریشم بالی نے بتایا کہ فوج کشمیر کے نوجوانوں کو مین اسٹریم میں لانے کے لیے وعدہ بند ہے اور اب تک چھ سے زائد نوجوانوں نے خودسپردگی کی ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: 'جنوبی کشمیر میں سیکیورٹی کے معقول انتظامات'
ڈی ڈی سی انتخابات: 'جنوبی کشمیر میں سیکیورٹی کے معقول انتظامات'

ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں اور لوگ ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار جی او سی وکٹر فورس ریشم بالی نے ایک کلچرل پروگرام کے بعد پریس بریفنگ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے اور فوج کسی بھی امکانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

ریشم بالی نے بتایا کہ 'آپ لوگ بے فکر رہیں، انتخابات اچھی طرح منعقد ہوں گے اور عوام ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں گے۔'

سرینڈر پالیسی پر بات کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ فوج کشمیر کے نوجوانوں کو مین اسٹریم میں لانے کے لیے وعدہ بند ہے اور اب تک چھ سے زائد نوجوانوں نے خودسپردگی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی مزید نوجوانوں نے سرینڈر کیا جن کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج، کشمیری نوجوانوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.