پلوامہ: جہاں محکمہ صحت، غیر سرکاری تنظیمیں وادی کے محتلف دیہی علاقوں میں مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کیا جائے۔ وہیں اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کے روز ضلع پلوامہ کے پدگام پورہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم آل جموں و کشمیر پلمبر ایسوسی ایشن کی جانب سے محمکہ آیوش کے اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا انقعاد کیا گیا۔
اس طبی کیمپ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے کا علاج معالجہ کرایا، ساتھ ہی مفت ادویات حاصل کی۔ پدگام پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے آل جموں و کشمیر پلمبر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کی اور اپنا علاج ومعالجہ کروانے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور ماہرانہ مشورہ حاصل کیا۔
اس سلسلے میں آل جموں و کشمیر پلمبر ایسوسی ایشن کے ضلع صدر امتیاز احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقصد ہے کہ عوام کی خدمت کریں جس کے لئے ہم نے محمکہ آیوش کے اشتراک سے ان علاقوں میں مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کرنے کا عمل شروع کیا ہے جہاں پر طبی سہولیات کی کمی ہیں۔
وہیں چیئرمین آل جموں و کشمیر پلمبر ایسوسی ایشن منظور احمد ڈار نے کہا کہ پدگام پورہ میں اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہاں کے رہنے والے لوگوں کو مفت طبی مشاورت اور مفت ادویات حاصل کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ مہینے میں ایک بار ضرور لگائے جائیں گے تاکہ غریب لوگ ایسے کیمپوں سے مستفید ہو سکیں۔
مزید پڑھیں:Free Medical Camp In Pulwama پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ
اس موقع پر محمکہ آیوش کے نوڈل افسر ڈاکٹر مشتاق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل جموں و کشمیر پلمبر ایسوسی ایشن نے یہاں پر محمکہ کے اشتراک سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جبکہ طبی کیمپ میں مفت ادویات اور ماہرانہ مشورہ دیا گیا ہیں۔