مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ترال میں مقامی سکھ رضا کاروں کی طرف سے ایک خصوصی 'اکھنڈ پاٹھ' کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ترال کے دور دراز علاقہ سے آئے ہوئے سینکڑوں سکھ عقیدت مندوں نے خصوصی دعا میں حصہ لیا۔
اس موقع پر عقیدت مندوں کے لیے مفت لنگر کا، اہتمام بھی کیا گیا اور عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ترال: لوک عدالت کے دوران سینکڑوں معاملات کو حل کیا گیا
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اکھنڈ پاٹھ کے روح رواں پون سنگھ نے بتایا کہ آج یہاں دور دراز مقامات سے لوگ آئے، جہنوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے لے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔