ETV Bharat / state

Urs in Kousarbal Tral آثار شریف کوثربل ترال میں عرس سے قبل انتظامات مکمل

خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات 15جنوری یعنی 22جمادی الثانی کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ۔اس مناسبت سے خاص تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں مقررین خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کے فضائل ومناقب اور سیرت و کردار پر روشنی ڈالے گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 10:26 PM IST

آثار شریف کوثربل ترال میں عرس سے قبل انتظامات مکمل

ترال :کوثر بل ترال میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے عرس سے قبل میونسپل کمیٹی ترال کے ملازمین نے زیارت کے اطراف واکناف سے برف صاف کرنے کی مہم شروع کی اور عقیدت مندوں کی ہموار نقل و حرکت کے اور مناسب صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ مہم کی قیادت صدر ایم سی ترال منظور احمد خان نے کیا، جبکہ ای او محمد اقبال اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود رہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقے سے برف ہٹانے کو یقینی بنایا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اثار شریف کوثربل کے سیکرٹری محمد اسداللہ نے بتایا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کا عرس آج ہی سے تزک احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور رات بھر خانقاہ میں علمائے کرام اسلام کے آفاقی پیغام پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ اتوار کی صبح نو بجے اور بعد از نماز، ظہر وبرکات کی نشاندہی کی جائے گی۔ انھوں نے اس انتظامیہ کی جانب سے انتطامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: Tribute To Hazrat Abu Bakr RA حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال، میرواعظ کا خراج

وہیں صدر ایم سی ترال منظور خان نے بتایا کہ ترال میونسپلٹی ٹاؤن کی خوبصورتی کو جازب نظر بنانے کے لیے وعدہ بند ہے اور عرس کی تقریبات کو احسن ڈھنگ سے منانے کے لیے تمام تر انتطامات کیے گیے ہیں۔ انہوں نے کہا ایمسی ترال نے سڑکوں سے برف ہٹائی ہے وہیں زیارت کے نزدیک مناسب لایٹوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی۔ آپ ؓ نے 22 جمادی الثانی کو وفات پائی آپ کو حضور نبی کریم ﷺ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.