کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر سب ضلع ترال میں انتظامیہ متحرک ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج بھی میونسپل کمیٹی ترال کے ملازمین لاؤڈ اسپیکرز کےذریعے عوام سے ماسک کا استعمال کرنے اور سماجی دوری بنائے رکھنے کی اپیل کر رہے تھے۔
اس سلسلے میں ایگزیکیوٹیو آفیسر منظور احمد کی ہدایات پر ترال بالا اور پائین کے بازاروں میں اسپیکرز کے ذریعے اس مہلک مرض سے بچنے کے لیے عوام کو جانکاری فراہم کی جا رہی تھی اور انہیں ماسک کا استعمال ضرور کرنے کی صلاح دی جا رہی تھی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر میونسپل کمیٹی ترال راکیش پنڈتا نے بتایا کہ دوسری لہر بڑھنے کے ساتھ ہی کمیٹی ھٰذا نے لوگوں کو اس وبا کے متعلق جانکاری فراہم کی ہے تاکہ وہ مستعد رہے۔
انھوں نے عوام سے ماہرین کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ ترال میں گزشتہ تین روز کے دوران کورونا کے تقریباً پچاس معاملات سامنے آئے ہیں۔