لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جمعہ کو ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں 160 میگاواٹ صلاحیت والے پاور پروجیکٹ پر چل رہے کام کا جائزہ لیا۔
لاسی پورہ پاور پروجیکٹ کو 76.17کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران مشیر برائے لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ بجلی کے عہدیداران کو پاور پروجیکٹ جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔
بعد ازاں بصیر احمد خان نے لاسی پورہ میں قائم مختلف صنعتی یونٹس کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں صنعت کاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ بصیر خان نے انہیں یقین دلایا کہ ان کا مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ لاسی پورہ ایک صنعتی علاقہ ہے جہاں سینکڑوں چھوٹی بڑی صنعتیں قائم ہیں۔ اگرچہ اس علاقے میں پہلے سے ہی ایک پاور پروجیکٹ قائم کیا گیا ہے جہاں سے صنعتی یونٹس کے علاوہ ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے تاہم سردیوں کے ایام میں اس سے پیدا ہونے والی بجلی نا کافی ہو جاتی ہے جس وجہ سے انتظامیہ نے یہاں ایک اور پاور پروجیکٹ قائم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
قدیم پاور پروجیکٹ سے پیدا ہونے والے بجلی انڈسٹری یونٹس کے لیے مختص رکھی گئی ہے وہیں جدید پاور پروجیکٹ سے ضلع پلوامہ سمیت جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔