انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ علاقے میں چل رہے ترقیاتی کاموں میں سرعت لائے تاکہ مذکورہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ دورے کے دوران مشیر نے جے کے ای ڈی آئی پانپور میں ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ضلع کی موجودہ کووڈ صورتحال کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے سلسلے میں اہم باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترال: سی آر پی ایف نے عارضی پل تعمیر کیا
وہیں یومِ آزادی کو بہترین طریقے سے منانے کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مشیر نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کو ضلع کے علاوہ تحصیل، بلاک اور پنچایت سطع پر بھی یومِ آزادی کی تقریب منانے کی ھدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کی تقریب بڑی دھوم دھام کے ساتھ منائی جائے گی۔
میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران نے مشیر کے سامنے کئی مطالبات رکھے جس پر مشیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پر وہ غور و خوض کریں گے۔