ETV Bharat / state

پلوامہ : ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا - جموں و کشمیر انتظامیہ

شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ نوجوان نسل ہماری امید ہے اور انتظامیہ نوجوان نسل کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پرعظم ہے۔

Dr. Shahid Iqbal Choudhary visited Pulwama

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 10:39 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ میں ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور مشن یوتھ اینڈ اسکل ڈیویلپمنٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا 'نوجوان نسل ہماری امید ہے اور انتظامیہ نوجوان نسل کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے'۔

ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے مشن یوتھ اینڈ سکِل ڈیولپمینٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا

ڈاکٹر شاہد نے کہا 'گورنر انتظامیہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی مکمل صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسائل بھی پیدا کیے جارہے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'طلبہ اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے۔ جہاں وہ زندگی اور معاشرے سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں کورونا کے 991 کیسز

اس دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری کو 200 صلاحیت بزنس پروسیسنگ آؤٹ سورسنگ (بی پی او) / کال سینٹر، اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر اور ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر ڈویلپمنٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.