ETV Bharat / state

انتظامیہ اسپتالوں میں آکسیجن اور ویکسین مہیا کرائے: ڈاکٹر ہربخش سنگھ

پی ڈی پی ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ویڈیو جاری کر کے کہا جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن اور دیگر لازمی سہولیات نہ ہونے سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ
ڈاکٹر ہربخش سنگھ
author img

By

Published : May 4, 2021, 5:13 PM IST

ویڈیو میں ڈاکٹر ہربخش سنگھ کہتے ہیں کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر سے لڑنے کے لیے انتظامیہ نے معقول انتظامات نہیں کیے ہیں کیونکہ جب بیماروں کو ایک ہسپتال سے دوسرے اسپتال جب منتقل کیا جاتا ہے تو وہاں نہ آکسیجن دستیاب ہوتی ہے اور نہ ہی دوسری لازمی طبی سہولیات اور یہ صورتحال اس وقت پائی جاتی ہے جب جموں کشمیر میں دوسری ریاستوں کے بدلے حالات اطمینان بخش ہیں اور کوئی میڈیکل ایمرجنسی نہیں ہے اور اگر خدانخواستہ صورتحال کو ابھی کنٹرول نہیں کیا گیا تو حالات بگڑ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ

سرکاری اسپتالوں میں کووڈ ویکسینز کی عدم دستیابی پر سوال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا ہے کہ 'ایک جانب لوگوں کو کورونا کی زنجیر توڑنے کے لیے ویکسین لینے کی اپیل کی جاتی ہے تو وہیں جب لوگ لاک ڈاؤن کے باوجود ویکسی نیشن کے لیے اسپتال جاتے ہیں تو وہاں ویکسین ہی نہیں ہوتی، ان حالات میں لوگ کیا کریں گے موصوف نے ایل جی انتظامیہ سے اس ضمن میں فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.