ETV Bharat / state

ترال میں انتظامیہ بے بس، عوام پریشان: این سی لیڈر

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 6:54 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما محمد اشرف بٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو محض گمراہ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

Mohammad Ashraf Batt
محمد اشرف بٹ

سب ضلع ترال میں برف باری سے پیدا شدہ صورتحال کا مقابلہ کرنے میں انتظامیہ ناکام ثابت ہوا ہے اور صرف کاغذی بیانات دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس (این سی) کے سینر لیڈر اور انچارج برائے ترال محمد اشرف بٹ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔

محمد اشرف بٹ

انھوں نے بتایا کہ علاقہ میں شدید برفباری کے بعد زندگی بدستور مفلوج ہے اور اہم سڑکیں ٹریفک کے لئے ہنوز بند پڑی ہوئی ہیں، جسکی وجہ سے دور افتادہ دیہات جیسے کارمولہ، ناگہ بل، ستورہ اور نارستان کی آبادی انتہائی مشکلات میں ہے۔ یہاں بجلی کل شام سے ہی پورے علاقے میں گل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: آپسی بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا گہوارہ

محمد اشرف بٹ نے بتایا کہ انتظامیہ دعوے تو کرتا ہے لیکن زمینی حقائق کچھ اور صورتحال بیان کر رہے ہیں۔ انھوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ سب ضلع ترال میں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لے کر انھیں فوری طور پر حل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.