ETV Bharat / state

Ayushman Bhava Campaign پلوامہ میں سترہ ستمبر سے آیوشمان بھو مہم شروع ہوگی، دی سی پلوامہ - سوچھتا پکھواڑہ مہم

آیوشمان بھو ابھیان مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ایک جامع ملک گیر صحت کی دیکھ بھال کی پہل ہے جس کا مقصد ملک کے ہر گاؤں اور قصبے کو آخری میل تک صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے

aayushman-bhava-campaign-will-start-in-pulwama-from-17th-september-dc-pulwama
پلوامہ میں سترہ ستمبر سے آیوشمان بھو مہم شروع ہوگی، دی سی پلوامہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 5:33 PM IST

پلوامہ میں سترہ ستمبر سے آیوشمان بھو مہم شروع ہوگی، دی سی پلوامہ

پلوامہ: ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے جمعہ کے روز "ایوشمان بھو مہم" کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ایوشمان بھو مہم "ضلع پلوامہ میں 17 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت ضلع پلوامہ میں مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے سے ان لوگوں کو ایوشمان بھارت اسکیم کے دائرے میں لایا جائے گا جو آج تک اس اسکیم کے دائرے میں نہیں آچکے ہیں۔

کمشنر موصوف نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت بہت سارے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ پروگرام دوردراز علاقوں کے علاوہ اسکولوں میں بھی منعقد کیے جائے گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس دائرے میں لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا وہ ضلع کے اسپتالوں کے علاوہ دیگر دفاتر میں "سوچھتا پکھواڑہ" کے تحت صفائی ستھرآئی کا اہتمام کرنے کے علاوہ مریضوں کے لئے اسکریننگ اور بلڈ ڈونیشن کیمپوں کا بھی انعقاد کریں گے۔کمشنر موصوف نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ضلع پلوامہ کو ایک بہترین اور صحت مند ضلع بنانا ہے تاکہ یہاں کے زیادہ سے زیادہ لوگ ایشمان بھارت اسکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

ترقیاتی کمشنر نے ضلع پلوامہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ ضلع کے تمام لوگ ایوشمان بھا اسکمیوں کے دائرے میں شامل ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: Ayush Hospitals In JK پانچ اضلاع میں پچاس بیڈ والے آیوش ہسپتال قائم کئے جائیں گے، منوج سنہا

واضح رہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک گیر "آیوشمان بھو مہم" کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ ایک صحت مند بھارت کی تعمیر کا عزم تبھی پورا ہوگا جب ہر فرد اور ہر خاندان صحت مند رہے گا۔

بتادیں کہ آیوشمان بھو ابھیان مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ایک جامع ملک گیر صحت کی دیکھ بھال کی پہل ہے جس کا مقصد ملک کے ہر گاؤں اور قصبے کو آخری میل تک صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔ یہ مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ‘سیوا فورٹنائٹ کی شکل میں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.