ETV Bharat / state

ہاتھ سے قرآن لکھنے والا نوجوان - ایم ایس زوالجی کی ڈگری لے رہے ہیں

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ گھر پر بیٹھ کر اکتا گئے وہیں معراج الدین جیسے نوجوان ہیں جنہوں نے ایسے کام کیے جس سے ان کا نام روشن ہوگیا۔

ہاتھ سے قرآن لکھنے والا نوجوان
ہاتھ سے قرآن لکھنے والا نوجوان
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 6:06 PM IST

Updated : Aug 16, 2020, 7:00 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹینگن پانپور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ معراج الدین وانی نامی نوجوان نے 39 دنوں میں 30 پارہ قرآن مجید تحریر کر کے تاریخ رقم کر لی ہے۔

ہاتھ سے قرآن لکھنے والا نوجوان

معراج الدین وانی ایک متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے گھر میں پہلے سی ہی ادبی ماحول کا اثر رہا ہے۔ معراج الدین ایم ایس زوالجی کی ڈگری لے رہے ہیں۔ ان کے قریبی بتاتے ہیں کہ وہ نہایت ہی ذہین اور قابل ہونے کے ساتھ ہنس مکھ انسان ہے۔

معراج الدین کے مطابق کو قرآن مجید اور دعوت حق سے بچپن سے ہی کافی لگاؤ تھا۔ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ مذہبی کتابوں کا مطالعہ کرنے میں کافی خوشی محسوس کرتے ہیں۔

معراج الدین کا کہنا ہے کہ وہ ریاست سے باہر پڑھائی کر رہے تھے تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں گھر وآپس آنا پڑا اور دوسرے نوجوانوں کی طرح وہ بھی گھر میں بیٹھے رہتے تھے۔ اس دورآن انہوں نے یہ ارادہ کر لیا کہ وہ قرآن مجید تحریر کرنے کا کام شروع کریں گے اور اس طرح انہوں نے 29 جون کی شام سے قرآن مجید لکھنا شروع کیا اور 39 دنوں میں انہوں نے مکمل 30 پارہ قرآن مجید لکھنے کا شرف حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہلاک شدہ پولیس اہلکار کا نام نہیں لیے جانے پر اہل خانہ برہم

نوجوآن نے کہا کہ 'اگر انسان ہمت کرے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں نے محنت کی لیکن یہ سب اللہ کی مرضی سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'زندگی کی کامیابی کا راز اللہ کے کلام میں ہی مضمر ہے اور جو انسان زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے اسے قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے جس سے نہ صرف انسان کی دنیا سنور جائے گی بلکہ آخرت میں بھی رستگاری حاصل ہو سکتی ہے۔'

معراج الدین نے کہا کہ معادیت کے اس دور میں نوجوآن برآئی کی طرف مائل ہو رہے ہیں جس سے ان کا مستقبل تباہی کی اور جا سکتا ہے اس لیے ہمیں قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے جو ہمیں کامیابی دینے میں رہبر ثابت ہوگا۔

اس سلسلے میں علاقے کے ایک مقامی باشندے نے معراج الدین کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'معراج الدین جیسے نوجوان ہمارے سماج کے لیے مشعل راہ ہیں۔' انہوں نے کہا کہ 'محرآج الدین نے قرآن مجید تحریر کر کے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'موجودہ دور میں نوجوآن سماجی برائیوں اور منشیات میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن معرآج الدین نے یہ نیک کام کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔' انہوں نے کہا 'معرآج الدین مبارکبادی کا مستحق ہے۔'

Last Updated : Aug 16, 2020, 7:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.