ETV Bharat / state

World Bee Day 2022: ترال میں شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ترال میں شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سب ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر ترال ایم وائی کھورو نے کی جبکہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود رہے۔World Bee Day 2022

ترال میں عالمی یوم شہد کے موقع پر تقریب منعقد

author img

By

Published : May 22, 2022, 10:10 PM IST

جنوبی کشمیر کے علاقہ ترال میں شہد کی مکھیوں کا عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں کے کسانوں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سب ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر ترال ایم وائی کھورو نے کی جبکہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود رہے۔World Bee Day 2022 تقریب میں شہد کا کاروبار کرنے والے متعدد کسانوں نے شرکت کی اور ماہرین کے مشورے قلمبند کیے۔ اس موقع پر شرکاء کو شہد کی مکھی کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی اور ان پر زور دیا گیا کہ شھد کے کاروبار سے صحت اور اقتصادیات پر کتنا مثبت اثر پڑتا ہے۔

ترال میں عالمی یوم شہد کے موقع پر تقریب منعقد

میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ایک عہدیدار رفیق احمد راتھر نے بتایا کہ عالمی سطح پر چین میں سب سے زیادہ شہد کا کاروبار کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے ملک بھارت کا اس حوالے سے آٹھواں نمبر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج کے دن شہد کے فوائد اور اسے پالینیشن کے بارے میں بات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Benefits of Honey: شہد صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.