ETV Bharat / state

ترال اری پل بلاک کے لیے ووٹنگ جاری - انتہائی سیکورٹی انتظامات

سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ترال کے اری پل بلاک میں ووٹنگ جاری ہے۔ اس حلقے سے نو امیدوار میدان میں ہیں۔

ترال اری پل بلاک کے لیے ووٹنگ جاری
ترال اری پل بلاک کے لیے ووٹنگ جاری
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 11:53 AM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے اری پل بلاک میں ووٹنگ صبح سے شروع ہے۔

ترال اری پل بلاک کے لیے ووٹنگ جاری

سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ترال کے اری پل بلاک میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ آٹھ بجے تک 44 ووٹس پڑے ہیں۔ تاہم دن چڑھنے کے ساتھ ہی ووٹروں نے گھروں سے نکلنا شروع کیا ہے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

علاقے میں ووٹروں کی تعداد 25429 ہیں جن کے لیے 61 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

بتا دیں کہ اس حلقے سے نو امیدوار میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔

تیسرے مرحلے میں جموں و کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ جاری ہے جن میں 305 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ کشمیر میں 16 حلقے ہیں جن میں 166 امیدوار ہیں جبکہ جموں میں 17 حلقے ہیں جن میں 139 امیدوار ہیں۔

کُل 305 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے 252 مرد اور 53 خواتین امیدوار ہیں۔

تیسرے مرحلے میں صبح 7 بجے تا دوپہر 2 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.