ETV Bharat / state

سرحد پار لانچنگ پیڈس پر ڈھائی سو سے تین سو جنگجو دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں، آئی جی بی ایس ایف - آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر۔

Infiltration Attempts In Kashmir بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اشوک یادو نے کہا کہ 'ہمارے جوان سرحدوں پر انتہائی چاک و چوبند ہیں اور کسی قسم کی دراندازی کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں'۔

آئی جی بی ایس ایف
آئی جی بی ایس ایف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 4:24 PM IST

سرحد پار لانچنگ پیڈس پر ڈھائی سو سے تین سو جنگجو دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں:آئی جی بی ایس ایف

پلوامہ: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے کہا ہے کہ سرحد پار لانچنگ پیڈس پر ڈھائی سو سے تین سو کے قریب جنگجو موجود ہیں جو دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔تاہم ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ سرحدوں پر ہمارے جوان انتہائی چاک و چوبند ہیں جو کسی بھی دراندازی کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔
موصوف آئی جی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'انٹلی جنس کے مطابق قریب ڈھائی سو سے تین سو کے قریب ملیٹنٹ سر حد پار لانچنگ پیڈس پر موجود ہیں جو دراندازی کرنے کے انتظار میں ہیں'۔ ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ 'ہمارے جوان سرحدوں پر انتہائی چاک و چوبند ہیں اور کسی قسم کی در اندازی کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں'۔

مزید پڑھیں:

یادو نے کہا کہ بی ایس ایف کے بہادر جوان اور فوج کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور لوگوں کے درمیان پہلے بھی تعلقات تھے اور گذشتہ برسوں کے دوران یہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں اور ہم ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.