ETV Bharat / state

چوبیس سالہ نوجوان مبینہ طور لاپتہ، اہلخانہ پریشان - منظور احمد میر

منظور احمد، یتیم ہے اور اس کا ایک بھائی ہے جس نے اس کی دیکھ بھال کی ہے۔ تاہم سر میں آپریشن آنے کے بعد اس کی صحت ناساز رہتی ہے۔ اس لئے پوری ذمہ داری منظور پر ہے۔ اس کے لاپتہ ہونے کی خبر سے اہل خانہ پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اور سب لوگ صدمے میں ہیں۔

چوبیس سالہ نوجوان مبینہ طور لاپتہ، اہلخانہ پریشان

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 4:31 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے ببہارہ (Babhara) علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک چوبیس سالہ نوجوان گزشتہ کئی دنوں سے گھر سے لاپتہ ہے۔

چوبیس سالہ نوجوان کی شناخت منظور احمد میر ولد ثناءاللہ میر کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے وہ گھر نہیں آیا ہے۔

چوبیس سالہ نوجوان مبینہ طور لاپتہ، اہلخانہ پریشان

اہل خانہ کے مطابق وہ اتوار کے روز صبح سات بجے گھر سے نکلا تھا اور تب سے گھر واپس نہیں آیا۔

اگرچہ اہل خانہ نے احباب و اقارب کے ساتھ ساتھ دوستوں سے بھی اس کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تاہم اس کی کوئی خبر نہیں ملی۔منظور احمد، یتیم ہے اور اس کا ایک بھائی ہے جس نے اس کی دیکھ بھال کی ہے۔ تاہم سر میں آپریشن آنے کے بعد اس کی صحت ناساز رہتی ہے۔ اس لئے پوری ذمہ داری منظور پر ہے۔

اس کے لاپتہ ہونے کی خبر سے اہل خانہ پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اور سب لوگ صدمے میں ہیں۔منظور کے بھائی گلزار احمد نے اپنے بھائی سے اپیل کی کہ وہ گھر واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ منظور سے ان کی سبھی امیدیں وابستہ ہیں۔

اس کی بھابھی نے بھی اس کو گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔وہیں دیگر افراد نے بھی اس کو گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر منظور کی اطلاع کسی کو ملے تو گھر والوں یا پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا جائے۔

اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن پلوامہ اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.