ETV Bharat / state

’پلوامہ میں یومیہ 150کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے‘ - کورونا مخالف ویکسین

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ضلع میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے بارے میں میڈیا نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں یومیہ 150سے 160کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے تاہم 250سے300مریض روزانہ صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔

’پلوامہ میں یومیہ 150کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے‘

author img

By

Published : May 29, 2021, 7:33 PM IST

ڈی سی پلوامہ نے ضلع میں کورونا کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے سبب ہوئی اموات میں کمی واقع ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز اس موذی وائرس کے سبب چار افراد فوت ہو گئے۔

’پلوامہ میں یومیہ 150کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے‘

انہوں نے کہا کہ یومیہ بنیادوں پر درج کیے جا رہے کورونا مثبت کیسز میں ضلع پلوامہ کی شرح 11فیصد سے زیادہ نہیں ہے تاہم دیگر اضلاع کے مقابلے میں ضلع پلوامہ میں مثبت کیسز کی شرح ابھی بھی زیادہ ہے۔

ڈی سی پلوامہ کے مطابق مہلک بیماری میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد کو قابو میں کرنے اور مریضوں کی نشاندہی کے لیے ضلع میں سرویلینس ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ویکسینیشن کے حوالے سے ڈی سی پلوامہ نے کہا کہ ’’ضلع میں ویکسینیشن کے عمل میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے اور عنقریب ہی ضلع پلوامہ میں 100فیصد ویکسینیشن ٹارگیٹ کو مکمل کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں اور طبی مراکز کے علاوہ گھر گھر جاکر لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔

عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے انہوں نے عوام سے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.