ETV Bharat / state

پونچھ میں پاکستان کے خلاف احتجاج - सुरनकोट में आतंकी हमले में पांच जवानों की शहादत को लेकर पाकिस्तान के खिलाफ पुंछ में प्रदर्शन

احتجاج کے دوران پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت سے عسکریت پسندوں سے حملے کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔

youth protest against pakistan in poonch
پونچھ میں پاکستان کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 4:00 PM IST

پونچھ ضلع کے سرنکوٹ کے دیری علاقہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علاقے کے نوجوانوں نے پاکستان کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔ اس دوران احتجاج میں شامل افراد نے حکومت سے عسکریت پسندوں کے حملوں کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

احتاج میں شامل افراد سکھویندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کے جوانوں کا بدلہ پاکستان پر حملہ کر کے، عسکریت پسندوں کے ٹریننگ کیمپوں کو نیست و نابود کر کے لینا چاہیے۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عسکریت پسندوں اور ان کو پناہ دینے والے ملک کو سبق سکھایا جائے۔ اب اے سی کے بند کمرے میں بات چیت کا وقت نہیں رہا، بلکہ اب جواب دینے کا وقت ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ جب بھی حالات تھوڑا مستحکم ہوتے ہیں تو پاکستان کے اشارے پر عسکریت پسند کسی بڑے حادثے کو انجام دے کر دہشت کا ماحول بناتے ہیں اور آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پونچھ میں انجمن جعفریہ اور شیعہ برادری کا احتجاج

لوگ عسکریت پسندوں سے تنگ آ چکے ہیں اور لوگ امن چاہتے ہیں لیکن عسکریت پسند اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ اس بزدلانہ حرکت کے لیے پاکستان کو سخت جواب دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.