ETV Bharat / state

مکان کی چھت سے گرنے سے نوجوان کی موت - پرائمری ہیلتھ سنٹر دھارگلون

ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں ایک نوجوان گھر کی چھت سے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

Young man dies after falling from roof of house in Sandot village
سندوت گاؤں میں مکان کی چھت سے گرکر نوجوان کی موت
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 4:44 PM IST

جموں کے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں ایک نوجوان گھر کی چھت سے گرنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ معلومات کے مطابق یہ نوجوان مینڈھر کی تحصیل بالاکوٹ کے گاؤں سندوت میں اپنے گھر پر کام کر رہا تھا، اچانک اوپر سے چھت گر گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔

اہل خانہ نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دھارگلون پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت سیف الاسلام ولد رقیب خان (22) ساکن سندوت کے نام سے ہوئی ہے۔ جیسے ہی اس نوجوان کی موت کی خبر گاؤں پہنچی لوگوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

اس کی تصدیق مینڈھر کے بلاک میڈیکل آفیسر ڈیر پرویز خان نے کی ہے۔ اسی دوران ڈاکٹروں نے تحریری دستاویزات کے ساتھ نعش لواحقین کے حوالے کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.