ETV Bharat / state

World Health Day in J&K: عالمی یوم صحت کے موقع پر پروگرامز کا انعقاد - جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں پروگرامز

عالمی یوم صحت World Health Day کے موقع پر جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں پروگرامز Health Awareness Program منعقد کیے گئے۔ منڈی کے ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول ساوجیاں میں 'ہمارا سیارہ، ہماری صحت' تھیم پر مبنی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی ادھم پور نے بھی عالمی یوم صحت منایا۔World Health Day In Jammu and Kashmir

World Health Day In Jammu and Kashmir: عالمی یوم صحت کے موقع پر پروگرامز منعقد

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 5:34 PM IST

ملک بھر میں جہاں عالمی یوم صحت World Health Day منایا جاتا ہے۔ وہیں اس موقع پر تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد صحت سے متعلق مسائل Health Issues پر بات کرنا اور لوگوں کی صحت سے متعلق مخصوص مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا۔ اس موقع پر انور خان پرنسپل، ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ساوجیاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلا عالمی یوم صحت 1950 میں منایا گیا۔ جس کے بعد 07 اپریل کو ایک مخصوص تاریخ کے طور پر اس دن کو منانے کے لئے مقرر کیا گیا۔

World Health Day In Jammu and Kashmir: عالمی یوم صحت کے موقع پر پروگرامز منعقد

انہوں نے بتایا کہ اس سال عالمی یوم صحت کا تھیم ہے 'ہمارا سیارہ، ہماری صحت'Our Planet Our Health ۔ انہوں نے کہا کہ دل کی بیماریاں و دیگر امراض اس وقت تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ عالمی یوم صحت کا مقصد 'انسانوں اور کرہ ارض کو صحت مند رکھنے' کے لیے درکار فوری اقدامات پر عالمی توجہ مرکوز کرنا ہے۔ پروگرام کے دوران عارف ملک، محمد حیات، رگھو ناتھ ورما، رشمی سودن، پرویز خان، جیوتی جموال، سلیم رشی، محمد شفیع اور جگن دیپ سنگھ شامل رہے۔ طلبا کو صحت مند طرز زندگی اور کھانے پینے اور صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر جسمانی سرگرمیاں کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

ادھمپور میں عالمی یوم صحت منایا گیا World Health Day celebrated at Udhampur

ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی نے آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ادھم پور کے اشتراک سے عالمی یوم صحت منایا اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کی سکریٹری نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز پیرا میڈیکل طلبا کی ایک ریلی سے ہوا، جسے سکریٹری DLSA نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر ضلع ہسپتال ادھم پور کے احاطے میں مختلف پودے لگا کر شجر کاری مہم بھی چلائی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، صحت کے مسائل کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنا اور صحت کی دیکھ بھال کرنا تھا۔ Health Awareness Program

یہ بھی پڑھیں: World Health Day Observed In J&K: جموں و کشمیر میں عالمی یوم صحت منایا گیا

پروگرام میں ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ چیف میڈیکل آفیسر، ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور، ڈاکٹر وجے رینا (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) اور ڈاکٹر یاسین ملک ڈی ایچ او ادھم پور نے شرکت کی۔ World Health Day In Udhampur

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.