پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے سورنکوٹ علاقے میں جمعرات کو ایک وی ڈی سی ممبر کی رائفل سے غلطی سے چلائی گئی گولی کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثاتی طور پر یہ گولی چلی ہے، جس میں خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ گولی اس وقت چلی جب مذکورہ شخص بندوق کوصاف کررہا تھا کہ اچانک سےگولی چل گئی اور پاس میں بیٹی اس کی بیوی کو گولی لگ گئی، جس کے سبب موقع پر ہی خاتون کی موت ہوگئی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ قابل اعتماد ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایک 30 سالہ خاتون روبینہ کوثر نامی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور اس کے شوہر نصر احمد ولد نذیر حسین ساکنہ اپر مرہ کو سورنکوٹ میں گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں:۔ Man Strangles Wife سوشال میڈیا پر ریل بنانے پر ناراض شوہر نے بیوی کا قتل کردیا
انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وی ڈی سی ممبر کی رائفل کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گولی نصر احمد نے ہی چلای تھی۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے لاش کو سی ایچ سی بفلیاذ میں منتعقل کردیا ہے، جہاں پر پورسٹ مارٹم کیا جائیگا۔ اس کے بعد تمام قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلے لواحقین کے حوالے کیا جائیگا۔