سرکاری ذرائع نے بتایا مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی اور 10 آسام رائفلز نے مشترکہ طور پر 8 اور 9 نومبر کی درمیانی شب پونچھ کے کرنی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران لائن آف کنٹرول کے قریب پتھروں کے نیچے چھپا ہوا اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرا ایک بیگ ملا۔
ذرائع نے بتایا برآمد شدہ اسلحہ میں چار اے کے 56 رائفلیں، 4 اے کے میگزین، 141 اے کے راؤنڈ، دو اے جی ایل گرینڈ اور ہینڈ گرئینڈ شامل ہے۔
'امسال صرف 25-30 عسکریت پسند درندازی میں کامیاب ہوئے'
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا ہے کہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کی طرف سے وادی کشمیر میں اسمگل کیا جانا تھا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کر کے اس معاملے کی تفتیش شروع کی ہے۔