ETV Bharat / state

پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 4:55 PM IST

ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ وہیں بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج کی گولہ باری کا موثر جواب دیا جارہا ہے۔

poonch
poonch

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر زور دار گولہ باری کی گئی، جس کا بھارتی فوج نے موثر جواب دیا۔

ابھی تک گولہ باری کی وجہ سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور گولہ باری جاری ہے۔

وہیں پولیس کے ایک اعلی افسر نے بتایا 'بالاکو ٹ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے گولہ باری کی جارہی ہے، وہیں بھارتی فوج کی جانب سے بھی فائرنگ کا معقول جواب دیا جارہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں
کرگل وجے دیوس: ایل جی لداخ کا جوانوں کو خراج تحسین
پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کی کووڈ سے موت

انہو ں نے بتایا 'ابھی تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا 'میری سبھی لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.