ETV Bharat / state

Drugs Smuggling in Poonch پونچھ میں ایل او سی کے قریب دو بہنیں ممنوعہ نشیلی اشیاء سمیت گرفتار

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 7:37 AM IST

ضلع پونچھ میں فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب دو بہنوں کو 890 گرائم ہیروئن سمیت گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ایک لڑکی نے بتایا کہ اُس نے منشیات کا اور ایک پیکٹ گھر کے اندر رکھا ہے۔ Two Girl arrested with drugs near LoC

پونچھ میں ایل او سی کے قریب دو بہنیں ممنوعہ نشیلی اشیاء سمیت گرفتار

جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی )کے نزدیک فوج نے دو بہنوں کو 890 گرائم ہیروئن سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس ، بارڈر سیکورٹی فورس اور آرمی نے جمعے کے روز پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک منشیات سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو بہنوں کو حراست میں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی سربراہی میں سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے پونچھ کے جابا گاؤں میں ایک دوشیزہ کو دھر دبوچ کر اُس کے قبضے سے 4 سو گرام ممنوع نشیلی اشیاءضبط کی۔ drug racket busted in Poonch

انہوں نے کہا کہ دوران پوچھ تاچھ دوشیزہ نے بتایا کہ اُس نے منشیات کا اور ایک پیکٹ گھر کے اندر رکھا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی ٹیم نے گرفتار دوشیزہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 490گرام ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار بہنیں اسکول جاتی ہیں اور پاکستانی ہینڈلر عاشق نے اُنہیں ممنوع نشیلی اشیاء فراہم کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.