پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس اسٹیشن پونچھ میں محمد جہانگیر فیاض حسین، ساکن شاہ پور نے شکایت درج کرائی تھی کہ جے کے بینک کے اے ٹی ایم میں ان کی مدد کرنے کے بہانے دو نامعلوم افراد نے ان کا اے ٹی ایم کارڈ کو سوئپ کرکے 40 ہزار روپے نکال لیے ہیں۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن پونچھ میں ملزمین کے خلاف ایف آئی آر نمبر 188/2022 دفعہ 420 آئی پی سی درج کی گئی۔ Two Cyber Criminals Arrested with 30 thousand In Poonch
ایس ایس پی پونچھ روہت بکسوترا کی ہدایت پر ڈی ایس پی نواز احمد کی قیادت میں ایس ایچ او پونچھ رنجیت سنگھ راؤ اور پی ایس آئی روہت کمار بھگت کی نگرانی میں ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس پولیس ٹیم نے جانچ کرتے ہوئے بینک کی شاخ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیا اور اس کی جانچ کی، جس کی بنیاد پر پولیس نے محمد شبیر ذاکر حسین، ساکن منگنار پونچھ اور سرفراز احمد سخی محمد، ساکن سخی میدان مینڈھر کو گرفتار کیا ہے۔ Cyber Criminals Arrested
پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے جرم قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے دھوکہ سے اے ٹی ایم کارڈ بدل کر کھاتے سے 40 ہزار روپے نکالے تھے۔ Two Cyber Criminals Arrested with 30 thousand In Poonch
یہ بھی پڑھیں: Gujjar Organisation on Schedule Tribe Status: 'شیڈول ٹرائب درجہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ قابل قبول نہیں'