ETV Bharat / state

Road Accident in Poonch: پونچھ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت، پانچ زخمی - جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سڑک حادثہ

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سڑک حادثہ پیش آیا، بتایا جا رہا ہے کہ تیز رفتار آلٹو گاڑی بے قابو ہوتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ 5 زخمی بتائے گئے ہیں۔ Road accident in Poonch

پونچھ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت، پانچ زخمی

author img

By

Published : May 29, 2022, 3:40 PM IST

پونچھ: ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے کلائی مقام سے قریب دو کلومیٹر کی دوری پر ایک تیز رفتار آلٹو گاڑی زیر نمبر JK12 6814 حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ دراصل ایک آلٹو کار منڈی سے پونچھ جارہی تھی کہ اچانک بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ Road accident in Poonch۔ جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس میں سلیکشن گریڈ کے طور پر کام کررہے بشیر احمد ولد احمد شیخ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جب کہ پانچ لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہوئے لوگوں کی شناخت غلام قادر ولد احمد شیخ ساکن بیدار، نسیم اختر دختر عبدالرشید عمر قریب 16 سال، آفرین کوثر دختر غلام قادر عمر قریب 7 سال، گلزار احمد ولد عبدالبشیر عمر قریب 17 سال، گلشن اختر دختر بشیر احمد عمر قریب 21 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ واضح رہے ان سب کا تعلق تحصیل منڈی کے بیدار علاقہ سے ہے۔ زخمیوں کو لوگوں نے ریسکیو کر کے ضلع ہسپتال پونچھ میں پہنچایا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar-Ladakh Highway Accident: سرینگر۔لداخ ہائی وے پر سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.