ETV Bharat / state

Suspects Seen in Poonch مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن - پونچھ میں تالشی مہم شروع

سکیورٹی فورسز نے پونچھ ضلع کے پرانی گاوں میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن

author img

By

Published : May 29, 2023, 9:33 AM IST

Updated : May 29, 2023, 4:03 PM IST

مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک فوجی یونٹ کے قریب اتوار کی رات تین مشتبہ افراد کے دیکھے جانے کے بعد مذکورہ علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا گیا اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح پونچھ کے پرانی گاوں میں چند مقامی افراد نے مشکوک افراد کو دیکھا گیا جس کی جانکاری پولیس کو فراہم کی گئی چنانچہ سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے پونچھ ضلع میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس ، فوج اور ایس او جی نے ضلع بھر میں ناکوں کا جال بچھایا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Search operation in Poonch پونچھ میں سکیورٹی فورسز الرٹ، کئی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع

اس حوالے سے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ نانک اکیڈمی اسکول کے قریب کچھ اتوار کی رات لوگوں نے مشتبہ افراد کو فوجی وردی میں دیکھا۔ جس کے بعد انہوں نے فوجی یونٹ کو اس بارے میں اطلاع دی تاکہ یہ دریافت کیا جا سکے کہ آیا یہ فوجی جوان ہی تھے یا کوئی اور۔ اطلاع ملتے ہی فوجی یونٹ نے مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا یے۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور علاقہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔بتادیں کہ امسال راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں دس فوجی اور سات عام شہری ہلاک ہوئے ہے۔

Last Updated : May 29, 2023, 4:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.