ETV Bharat / state

Three Panches Resign in Mandi Poonch: پونچھ علاقے کے تین پنچ 'احتجاجاً' مستعفی - پنچ احتجاجاً مستعفی

پونچھ کی عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے منڈی علاقے کے تین پنچوں نے 'احتجاجاً' استعفیٰ پیش کیا۔ Mandi Sathra Paches Resign in Protest

پونچھ علاقے کے تین پنچ ’احتجاجاً‘ مستعفی

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 2:28 PM IST

پونچھ علاقے کے تین پنچ ’احتجاجاً‘ مستعفی

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ’’عوام کے ساتھ استحصال اور منتخب عوامی نمائندوں کی سفارشات کو نظر انداز‘‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاک ساتھرہ، پنچایت کے تین پنچوں نے احتجاجاً بلاک ترقیاتی آفیسر، ساتھرہ، (بی ڈی او) کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ بی ڈی او کو استعفیٰ سونپنے سے قبل مستعفی ہونے والے سبھی پنچ صاحبان نے بی ڈی او آفس، ساتھرہ، ، کے باہر ایک مختصر اور خاموش احتجاج درج کیا۔

مستعفی ہونے والے پنچ صاحبان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عوام کو درپیش مسائل اور غریب عوام کے ساتھ ہو رہے استحصال کے حوالہ سے کئی بار حکام کے ساتھ گفتگو کی اور عوام کو راحت پہنچانے کے لیے انتظامیہ، متعلقہ محکمہ جات کے افسران سے رجوع کیا جسے ہر بار نظر انداز کیا گیا۔ پنچ صاحبان کا کہنا ہے کہ بار بار عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات انتظامیہ کی نوٹس میں لائے جانے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گیئ جس کے بعد ’’تنگ آمد بہ جنگ آمد‘‘ کے مصداق انہوں نے احتجاجاً استعفیٰ پیش کیا۔

مستعفی ہونے والے پنچایتی راج نمائندگان میں ذو الفقار احمد - پنچ وارڈ نمبر ایک، طارق حسین - پنچ وارڈ نمبر تین، ریاض احمد خان پنچ وارڈ نمبر چار، شامل ہیں۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مستعفی ہوئے پنچ ذو الفقار احمد نے کہا کہ ’’تعمیر و ترقی کے نام پر جاری کام کی آڑ میں در اصل یہاں کے مقامی باشندوں کے ساتھ استحصال کیا جا رہا ہے۔ غیر مقامی ٹھیکہ دار یہاں سے معدنیات کو فروخت کرکے موٹی رقومات اینٹھ رہے ہیں جبکہ مقامی غریب عوام کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ معدنیات کی ایکسپورٹ کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن کا بالواسطہ یا بلا واسطہ فائدہ غریب عوام کو بھی پہنچنا چاہئے جو کہ نہیں پہنچ رہا، جس کے خلاف احتجاجاً وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ُPanches and Sarpanches Protest: ’ہم آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے‘

علاوہ ازیں گرکوٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کی تعمیر کے دوران مقامی زمیندارں کی اراضی بھی زد میں آ گئی جس کا انہیں معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ پنچ صاحبان کے مطابق ’’عوام کے ساتھ استحصال اور مشکلات کا ازالہ نہ کیے جانے‘‘ کے باعث انہوں نے ’’مجبورا‘‘ استعفیٰ پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.