ضلع پونچھ میں تحصیلدار منڈی کی جانب سے نمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحصیل منڈی کے متعدد نمبردار اور چوکیدار حاضر رہے۔
اس موقع پر تحصیلدار منڈی نے کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں عوام کو اس صورتحال سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔‘‘
انہوں نے کہا: ’’لوگ بے خوف شادی بیاہ کی تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں جن میں بہت ساری بھیڑ جمع ہو جاتی ہے۔ جہاں ایس او پیز کا لحاظ نہیں رکھا جاتا۔ اس صورتحال میں عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
میٹنگ کے دوران تحصیلدار نے نمبرداروں اور چوکیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو سماجی دوری برقرار رکھنے اور بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے پرہیز کے لیے حکومتی اقدامات کو زمینی سطح پر کار گر بنانے میں اپنا کلیدی رول نبھائیں۔