جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مہنڈر سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال نے کہا کہ پولیس و 49 آرمی آر آر کی جانب سے ایک گاڑی زیر نمبری JK02BG 8086 میں سے مصطفی اقبال و مرتضی اقبال ساکنان گلہوتہ کو مشکوک حالت میں پکڑا۔
انہوں نے کہا کہ ان سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ انکے گھر پر اسلحہ موجود ہے۔پولیس و آرمی نے انکے گھر پر جاکر چھ گرنیڈ برآمد کئے۔وہیں متعدد اشتہارات بھی برآمد کئے گئے۔
ایس ایس پی بتایا کہ ان دونوں اشخاص کے موبائل فون سے ہمیں متعدد ثبوت ملے ہیں جس میں پاکستان کے نمبرات بھی ہمیں ملے ہیں وہیں رکارڈنگ بھی ہمارے ہاتھ لگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ان دونوں سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے دو مزید افراد کے اس عمل میں ملوث ہونے کا دعوی کیا ہے جن کا تعلق بالاکوٹ کے سرحدی علاقہ سے ہے۔انہیں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔جن سے اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
اس طرح ایس ایس پی پونچھ کے مطابق کل 4 افراد کو اس معاملے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس کے ہاتھ ایک بڑی کامیابی لگی ہے۔کیونکہ ضلع میں امن کو خلل پہنچانے کی یہ ناکام کوشش کی جارہی تھی۔