مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ منڈی سے بائیلہ تک کے دو کلومیٹر روڈ تک تاکول بچھایا گیا، تاہم وہ پندرہ دنوں کے اندر ہی اکھڑ گیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی مرمت کے لیے ناقص میٹریل کا استمعال کیا گیا ہے۔
ڈنہ ڈوئیاں علاقے کے سرپنچ چودھری محمد اسلم نے بتایا کہ پندرہ دن قبل سڑک پر تارکول بھچایا گیا لیکن وہ پندرہ دنوں کے اندر ہی اکھڑ گیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکدار اور متعلقہ محکمہ مل کر سرکاری رقم کو برباد کر دیا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور جموں و کشمیر گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےکہ اس سڑک پر دوبارہ تارکول بھچایا جائے، تاکہ عوام کو آسانی میسر ہوسکے۔