ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوان زخمی

قبل ازیں ماہ رواں کی 24 تاریخ کو ضلع پونچھ کے ہی کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوا تھا۔

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوان زخمی
پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوان زخمی
author img

By

Published : Jul 29, 2021, 3:51 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کے روز بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعرات کے روز ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی جوان کی شناخت سپاہی مکیش کمار کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی جوان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر فوجی ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی نے مبینہ فرضی انکاؤنٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

بتادیں کہ قبل ازیں ماہ رواں کی 24 تاریخ کو ضلع پونچھ کے ہی کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جب کہ دوسرا ایک زخمی ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.