جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک شہری کو پورے خاندان سمیت گرفتار کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز چکندا باغ پونچھ میں ظفر اقبال ولد خادم حسین ساکن گوہلد مینڈھر کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ کنبے سمیت سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتا رشخص کا کہنا ہے کہ چاچا کے ساتھ اراضی تنازع کے باعث اُس نے سرحد عبور کرنے کا فیصلہ کیا۔Six Arrested for Trying to Cross The Border
معلوم ہواہے کہ پولیس نے ایک ہی کنبے کے چھ افراد جن میں تین خواتین ، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں کو حراست میں لے کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Kazakhstan Unrest: قزاقستان میں سرحد عبور کرتے ہوئے تین سو افراد گرفتار
یو این آئی