جموں: پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک فوج نے نارکو ملی ٹینسی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا کر بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک تلاشی آپریشن کے دوران ہیروئن کے دس پیکٹ برآمد کرکے ضبط کیے۔انہوں نے کہا کہ ہیروئن سے بھرے پیکٹ کو مزید جانچ پڑتال کی خاطر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں نارکو ملی ٹینسی کے خلاف سکیورٹی ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ جہاں سرحدی علاقوں میں تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا وہی اس گورکھ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: SSP Baramulla Press Conference پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے، ایس ایس پی
واضح رہے کہ امسال فروری میں جموں و کشیر پولیس نے اوڑی میں ناکا چیکنگ کے دوران ایک سومو گاڑی سے ایک کلو سے زیادہ ممنوعہ اشیاء براؤن شوگر اور 25 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئے ہے۔ اس کارروائی میں پولیس نے چار منشیات فرشوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ دریں اثناہ جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے گزشتہ روز جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جموں وکشمیر پولیس کو عسکریت پسندی کے ساتھ ساتھ اب منشیات کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان منشیات کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Infiltration In JK سرحدوں پر مزید چوکیاں قائم کی جارہی ہیں، پولیس سربراہ