ETV Bharat / state

Poonch Govt Building Demarcation پونچھ میں سرکاری عمارتوں کی نشاندہی شروع - منڈی گورنمنٹ عمارتوں کی نشاندہی

ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں گورنمنٹ عمارتوں کی نشاندہی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ کے عملہ پر مشتمل ایک آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

پونچھ میں سرکاری عمارتوں کی نشاندہی شروع

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 6:02 PM IST

Updated : Feb 23, 2023, 8:16 PM IST

پونچھ میں سرکاری عمارتوں کی نشاندہی شروع

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ میں سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ضلع کے تحصیل منڈی میں تحصیلدار کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تحصیل میں سرکاری عمارتوں کا جائزہ لیکر ان کی نشاندہی کر رہی ہے۔ تحصیلدار کی زیر نگرانی تحصیل کمپلیکس منڈی، سب ضلع ہسپتال منڈی، بائز ہائیر سکینڈری اسکول اور گرلز ہائی سکینڈری اسکول سمیت دیگر سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس ضمن میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے اور محکمہ مال کے کل آٹھ افراد پر مشتمل ایک کمیشن سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کے لیے نامزد کی گئی ہے۔

کمیٹی میں نائب تحصیلدار منڈی، نائب تحصیلدار لورن، نائب تحصیلدار ساوجیاں سمیت محکمہ مال کے دیگر افراد شامل ہیں جو ان سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کریں گے۔ حکم نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 22, 23, 24, تاریخ کو ان عمارتوں کی مکمل نشاندہی کی جائے گی جس کے بعد 26 تاریخ تک کمیشن اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔ حکمنامہ کے تکمیل کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں کی حد بندی کے لیے مقرر کردہ کمیشن کی جانب سے تحصیل کمپلیکس منڈی سے ہی نشاندہی کی شروعات کی گئی۔

مزید پڑھیں: Land Slide in Poonch پونچھ میں تودہ کھسکنے سے ماں بیٹی کی موت، دو زخمی

کمیٹی کی جانب سے سب ضلع ہسپتال منڈی، بائز ہائیر سکینڈری اسکول منڈی، گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کی نشاندہی باقی ہے، اور عملہ کا کہنا ہے کہ حکمنامہ کے مطابق وقت پر نشاندہی کا عمل مکمل کرکے رپورٹ حکام کو پہنچائی جائے گی۔ ذرائع کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل کمپلیکس منڈی کی اس سے قبل بھی نشاندہی ہو چکی ہیں تاہم تحصیلدار کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق تحصیل کمپلیکس منڈی کی ایک بار پھر نشاندہی کی گئی ہے، اور آئندہ دنوں نشاندہی کا عمل مکمل کرکے رپورٹ حکام کو پیش کی جائے گی۔

Last Updated : Feb 23, 2023, 8:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.