ETV Bharat / state

Residential House Collapsed in Poonch: کچا مکان گرنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی

سرحدی ضلع پونچھ میں دوران شب ایک رہائشی مکان گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جن میں سے ایک شخص دوران علاج جانبر نہ ہو سکا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 12:01 PM IST

Updated : Oct 26, 2023, 3:43 PM IST

کچا مکان گرنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی

پونچھ: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں دوران شب ایک کچا مکان اچانک گر آنے کے نتیجے میں 55 سالہ شخص کی موت واقع ہو گئی جب کہ اس واقعے میں متوفی کی اہلیہ اور دو دیگر رشتہ دار زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے گرسائی موڑھ گائوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب ساڑھے بارہ بجے ریاض حسین شاہ ولد صابر حسین شاہ کا کچا مکان اچانک گر آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں مالک مکان ریاض حسین شاہ، اس کی اہلیہ شمیمہ اختر اور 30 سالہ عرفان حیدر اور وظیف حیدر پسران محبوب حسین سعید نامی دو دیگر رشتہ دار زخمی ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا گیا جہاں ریاض حسین شاہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر کارروائیاں شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: مکان گرنے سے چار افراد زخمی

ادھر، مینڈھر علاقے میں ہوئے اس سانحے کے بعد علاقے میں سوگ کا عالم ہے۔ لوگوں نے حکام سے زخمیوں کا بہتر علاج و معالجہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مینڈھر پہاڑی علاقہ ہے اور برفباری اور بارشوں کے دوران زمین کھسکنے یا تودے گرآنے کے سبب اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں، تاہم خشک موسم میں مکان زمین بوس ہونے اور اچانک گر آنے سے مقامی باشندوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 26, 2023, 3:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.