ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی میں عوامی دربار لگایا گیا - پونچھ کی خبریں

چہارشنبہ کے روز تحصیل انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ عوامی مسائل کو سنا جائے اور اس کا حل نکالا جائے۔

public darbar
public darbar
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 2:12 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں یو ٹی کے ایل جی کے حکم نامہ کے مطابق انتظامیہ نے عوام کے مسائل کو سننے کے لئے عوامی دربار لگایا۔

پونچھ: منڈی میں عوامی دربار لگایا گیا

اس دوران تحصیل منڈی کے متعدد علاقے کی عوام اور نمائندوں نے اپنے اپنے علاقے کی مشکلات تحصیلدار منڈی کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار منڈی نے کئی عوامی مسائل کا موقع پر ہی حل کیا اور کئی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پروگرام کےدوران بلاک ڈولپمنٹ کونسل شمیم احمد و تحصیل افیسران بھی موجود رہے۔ اس دوران تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف پٹھان نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کے حکم نامہ کے مطابق تحصیل منڈی میں یہ دوسرا عوامی دربار لگایا گیا ہے۔

تحصیلدار نے مزید کہا‌ کہ ہر مہینے کے پہلے چہارشمبہ کے دن ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو خود عوامی مسائل سنیں گے، جس میں ضلع سطح کے آفیسران بھی موجود رہیں گے۔

واضع رہے کہ ہفتہ میں چہارشمبہ کے روز تحصیل انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار کا اہتمام کیا جائے گا، جس سے زمینی سطح پر لوگوں کی مشکلات کا جلد سے جلد ازالہ ہوسکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.