ETV Bharat / state

PTI Balloons spotted at LOC پونچھ اور راجوری میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے برآمد - جموں و کشمیر پولیس تازہ خبر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے بھمبر گلی سیکٹر کے مڈل اسکول سرولہ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر جھنڈے کو تحویل میں لیا۔

representational  pic
علامتی تصویر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 7:28 PM IST

Updated : Aug 28, 2023, 10:43 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں پیر کی صبح ’پاکستانی تحریک انصاف‘ کے جھنڈے برآمد کیے گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھمبر گلی سیکٹر کے مڈل اسکول سرولہ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس بارے میں اطلاع فراہم کی اور فوری طورپر پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کو تحویل میں لیا۔

ان کے مطابق پاکستان کے قومی پرچم اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ رنگین پاکستان کے غبارے اتوار اور پیر کی درمیانی شب راجوری ضلع میں برآمد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Toshakhana Case توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

واضح رہے کہ پاکستانی تحریک انصاف کے چیئرمین اس وقت توشہ خانہ کیس میں جیل میں قید ہے۔توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ٹرائل کورٹ نے تین سال کی سزا سنائی تھی۔عمران خان نے اس فیصلہ کے خلاف اسلام ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ بتادیں کہ عمران خان کو ان کے 2018 تا 2022 کے دور حکومت میں حاصل کیے گئے سرکاری تحائف کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ا س فہصلہ کے بعد سابق وزیراعظم کو الیکشن کمیشن نے بھی پانچ سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا تھا۔

Last Updated : Aug 28, 2023, 10:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.