ETV Bharat / state

پونچھ: ڈاک بنگلو منڈی کے مین گیٹ پر گندگی کا ڈھیر - پونچھ میں صفائی ستھرائی ندارد

ضلع پونچھ کے منڈی علاقے کے باشندوں نے انتظامیہ کی جانب سے چلائی جا رہی صفائی مہم کے حوالے سے کہا کہ ’’ضلع میں صفائی ستھرائی محض کاغذوں کی حد تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ زمینی سطح پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

پونچھ: ڈاک بنگلو منڈی کے مین گیٹ پر گندگی کے ڈھیر جمع

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 5:43 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ میں ڈاک بنگلو منڈی کے باہر گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے نہ صرف راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس سے ضلع میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیے جا رہے بلند و بانگ دعووں کی قلعی بھی کھل جاتی ہے۔

پونچھ: ڈاک بنگلو منڈی کے مین گیٹ پر گندگی کے ڈھیر جمع

مقامی باشندوں نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے آئے روز ڈاک بنگلو منڈی میں تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود ڈاک بنگلو کے متصل جمع گندگی کے ڈھیر کو صاف نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی بازاروں سے نکلنے والا سارا کوڑا کرکٹ ڈاک بنگلو کے سامنے انڈیل دیا جاتا ہے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی جانب سے چلائی جا رہی صفائی مہم کے حوالے سے کہا کہ ’’ضلع میں صفائی ستھرائی محض کاغذوں کی حد تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ زمینی سطح پر صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پونچھ: فوج کی جانب سے والی بال مقابلے کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ ڈاک بنگلو میں سیاسی، سماجی و دیگر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے سبب روزانہ سینکڑوں افراد ڈاک بنگلو آتے رہتے ہیں جنہیں کوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع ہونے سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے ڈاک بنگلو کے متصل جمع کوڑا کرکٹ کو فوری طور صاف کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.