ETV Bharat / state

پونچھ: پنشن حاصل کرنے والے افراد کو کاغذات جمع کرنے کی تلقین - نیشنل ویڈو پنشن

مرکزی اسکیم کے تحت پنشن حاصل کرنے والے افراد کو محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے فوری طور کاغذات محکمہ میں جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پونچھ: پنشن حاصل کرنے والے افراد کو کاغذات جمع کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 1:23 PM IST

محکمہ سماجی بہبود جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے تحت مستحق افراد کو پنشن فراہم کیا جاتا ہے۔

پونچھ: پنشن حاصل کرنے والے افراد کو کاغذات جمع کرنے کی تلقین

گزشتہ کئی ہفتوں سے مرکز کی جانب سے دی جانے والی پنشن اسکیموں کے لیے ویریفیکیشن کی جارہی ہے، جس میں نیشنل اولڈایج پنشن اسکیم، نیشنل ویڈو پنشن سکیم نیشنل معذوری پنشن اسکیم کے لیے ویریفیکیشن عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ویریفکشین کا عمل مکمل ہونے تک بعض اسکیموں کو روک دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کی عوام سے محکمہ سوشل ویلفئر کے افسران نے کاغذات جمع کرنے کی تلقین کی تاکہ ’’رکی پڑی پنشن کو جلد سے جلد واگزار کیا جا سکے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ لوگ غریب ہو رہے ہیں، سرکار ٹیکس عائد کرنے میں مشغول: جاوید مصطفی

محکمہ سوشل ویلفئر کے ایک افسر نے بتایا کہ ’’ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے زیر اہتمام کل 1339 لوگوں کو پنشن دی جا رہی ہے۔ جبکہ ابھی تک 508 لوگوں نے ہی ویریفیکیشن کا عمل مکمل کیا ہے‘‘

ان اسکیموں کے تحت پنشن لینے والے تمام عمر رسیدہ، بیوائوں اور معذور افراد کو محکمہ میں آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور بنک کاپی کی فوٹو سٹیٹ دفتر میں 28 فروری 2021 تک جمع کروانے کی تلقین کی گئی ہے۔ ’’بصورت دیگر پنشن بند کردی جاے گی۔‘‘

افسران کے مطابق جو افراد از خود محکمہ سوشل ویلفئر دفتر نہیں آ سکتے وہ اپنے علاقے کے سرپنچ کو بھی کاغذات دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'کشمیر میں ملزم کو بغیر کسی ثبوت کے ہی مجرم قرار دیا جاتا ہے'

اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفئر نے تحصیل منڈی کے پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ بھی میٹنگ منعقد کی تاکہ وہ اپنے اپنے علاقہ جات میں مستحق افراد تک یہ خبر پہنچا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.