ETV Bharat / state

پونچھ: ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے تحت پروگرام کا انعقاد - کورونا کے مثبت معاملات

محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے تحت پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

پونچھ: ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے تحت پروگرام منعقد

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 4:57 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل کمپلکس، منڈی میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اسکے علاوہ بی ڈی سی چیرپرسن سمیت محکمہ سماجی بہبود کے ضلع و تحصیل آفیسران اور محکمہ آئی سی ڈی ایس کے عملہ نے بھی شرکت کی۔

پونچھ: ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے تحت پروگرام منعقد

اس موقع پر مقررین نے منشیات سے بچنے اور سماج کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے حاضرین خصوصا نوجوانون پر زور دیا۔ اسکے علاوہ سرکار کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بتایا کہ منشیات کے مضر اثرات سے عوام کو با خبر کرنے کے علاوہ انہیں مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث اس طرح کی تقاریب کا اہتمام نہیں کی گیا جس کے باعث عوام کو کئی سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل نہ ہو سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے مثبت معاملات میں کمی آنے کے ساتھ ہی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سڑک کے تعمیری کام کی سست روی پر مقامی لوگوں کا احتجاج

انہوں نے پروگرام کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات سے بچنے کی ترغیب کے علاوہ پروگرام کے دوران غریب و مفلس کنبہ سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو میریج اسسٹنس بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ ایسے بچے جن کے دونوں والدین فوت ہو چکے ہیں، کو سکالرشپ فراہم کی گئی جس کے تحت انہیں ہر ماہ دو ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.