ETV Bharat / state

پونچھ میں ٹراما ہسپتال تعمیر کرنے کا مطالبہ

سرحدی ضلع پونچھ میں مقامی نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے علاقے میں ایک ٹراما اسپتال تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

پونچھ میں ٹراما ہسپتال تعمیر کیے جانے کی مانگ

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 4:35 PM IST

’’سرحدی ضلع پونچھ میں آئے روز گولی باری اور سڑک حادثات کے دوران مقامی باشندے زخمی ہو جاتے ہیں، تاہم ضلع میں ٹراما اسپتال نہ ہونے کے سبب انہیں دیگر اضلاع کے اسپتالوں تک منتقل کرنے کے دوران ہی شدید زخمیوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سرحدی ضلع پونچھ میں احتجاج کر رہے نوجوانوں نے کیا۔

پونچھ میں ٹراما ہسپتال تعمیر کیے جانے کی مانگ

احتجاج کر رہے نوجوانوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’پونچھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹراما اسپتال نہ ہونے کے سبب انسانی جانوں کا زیاں ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں آئے روز جنگ بندگی کی خلاف ورزی اور سڑک حادثات میں مقامی باشندے زخمی ہو جاتے ہیں، وہیں علاقے میں ٹراما اسپتال نہ ہونے کے سبب انہیں وقت پر طبی امداد فراہم نہیں ہو پاتی جس کے سبب بعض اوقات شدید زخمیوں کی جموں یا راجوری کے اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ہی موت واقع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’دیگر کئی اضلاع میں ٹراما اسپتالوں کو منظوری دی گئی تاہم حیران کن طور پر صرف پونچھ ضلع کو ہی نظر انداز کیا گیا۔‘‘

احتجاج کر رہے نوجوانوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے ضلع میں فوری طور ٹراما اسپتال کو منظوری دئے جانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضلع میں ٹراما اسپتال کو منظوری نہیں دی گئی تو مستقبل میں اس مزید احتجاج کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.