سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے کے باشندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی وکرم رندھاوا کے مسلم مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
منڈی، پونچھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مقامی باشندوں نے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے بی جے پی لیڈر وکرم رندھاوا کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا: ’’ایسے شر پسند، مسلم مخالف اور تنگ نظریہ کے حامل لیڈران کو نہ صرف پارٹی رکنیت سے برخواست کیا جانا چاہئے بلکہ انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے اشتعال انگیز اور مسلم مخالف بیان دینے کی کوئی جرات نہ کر سکے۔‘‘
مزید پڑھیں: پونچھ: سورنکوٹ میں عوامی شکایات کیمپ کا انعقاد
انہوں نے بی جے پی کی جانب سے وکرم رندھاوا کے خلاف ’’وجہ بتاؤ نوٹس‘‘ جاری کیے جانے کی تنقید کرتے ہوئے کہا ’’وجہ بتائو نوٹس سرکاری ملازمین کو اجرا کی جاتی ہے، وکرم رندھاوا کو فوری طور پارٹی سے برطرف کیا جانا چاہئے۔‘‘