ETV Bharat / state

پونچھ: پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی - جہانگیر احد ولد عبدالکریم زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ شایپورہ کیرنی قصبہ میں لاین آف کنٹرول پر پاکستان فوج کی جانب سے فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے، بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

poonch: Pakistan violates ceasefire
poonch: Pakistan violates ceasefire
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 8:00 PM IST

Updated : Jan 11, 2021, 9:39 PM IST

ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاکستان افواج کے درمیان فائرنگ کی اطلاع ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ جبکہ فائرنگ کے دوران پونچھ کے علاقہ مندگار سے تعلق رکھنے والے جہانگیر احد ولد عبدالکریم کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی شخص کو علاج و معالجے کے لیے پونچھ ہسپتال میں داخل کیا گیاہے۔

ویڈیو

مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ' آئے روز پاکستان کی جانب سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

سماجی کارکن چودھری تنویر نےکہا کہ آئے روز سرحد پر ہونے والی فائرنگ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن انتظامیہ کی اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں ہے۔ انہوں نے لیفنینٹ گورنر جموں و کشمیر و مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کی فائرنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیا جائے اور یہاں کی عوام کو امن فراہم کیا جائے'۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے سرحد پر رہنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے لیکن اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ اس سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرکے یہاں کی عوام کو امن کا ماحول فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سرحدی علاقاجات میں بنکروں کی تعمیر کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگ خوف کی اس زندگی سے کم از کم راحت حاصل کرسکیں۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 9:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.