ETV Bharat / state

پونچھ: ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 8:55 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ماسک نہ پہننے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پونچھ: ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد
پونچھ: ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں تحصیل انتظامیہ منڈی نے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔

تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف پٹھان نے بتایا کہ کووڈ19کے پھیلاو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنمایانہ اصولوں کی خلاف ورزی خصوصا ماسک نہ پہننے والے افراد سے اٹھارہ ہزار چار سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

تحصیلدار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علاقے سے رہنمایانہ اصولوں کی خلاف ورزی کی خبریں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے تین ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے تحصیل منڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ماسک نہ پہننے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا۔

اس دوران راہگیروں، ڈرائیوروں حتی کہ سرکاری ملازمین سے بھی جرمانہ وصول کیا گیا۔

تحصیلدار منڈی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سبھی افراد کو رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے کاربند رہنا چاہئے۔

انہوں نے عوام سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک پہننے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: ’’اگر عوام رہنمایانہ اصولوں کا خیال نہیں رکھے گی تو آئندہ دنوں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.