ETV Bharat / state

سرکاری اراضی پر فریقین کے مابین تنازعہ - سرکاری اراضی پر فریقین

فریقین نے اس معاملہ کو لیکر کئی بار تحصیل دار منڈی کے دفتر میں حاضری دی یہاں تک کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے بھی رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک اس معاملہ کا حل نہیں کیا گیا۔

منڈی پونچھ
منڈی پونچھ
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 8:50 PM IST

جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے راجپورہ میں موجود سرکاری اراضی پر فریقین کے مابین تنازعہ عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے۔

اس ضمن میں ذولفقار علی احمد، وقار احمد اور بشیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا 'اس وقت راجپورہ میں سرکاری اراضی پر تنازعہ چل رہا ہے اور فریقین نے اپنی اپنی دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے گزشتہ دنوں ایک نوٹس جاری کرکے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔ جس پر ایک فریق نے تو حکم کی تعمیل کی، لیکن دوسرے نے نہیں کی۔

سرکاری اراضی پر فریقین کے مابین تنازعہ

ذولفقار احمد کا کہنا ہے 'تحصیل دار کے حکم کے بعد ہم نے دوکان خالی بھی کردی لیکن دوسری جانب امیرالدین نے نہ ہی دکان خالی کی اور نہ ہی حکم نامے پر عمل کیا۔ امیر الدین نے عدالت میں دوسرے نمبر خسرہ جس کو ہم جانتے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے عدالت میں جھوٹا معاملہ درج کردیا۔ جہاں ہمیں تاریخ پر تاریخ پڑ رہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
حکمنامہ جاری، جموں کشمیر میں کوئی بھی زمین خرید سکتا ہے

انہوں نے کہا اس معاملہ کو لیکر کئی بار تحصیل دار منڈی کے دفتر میں حاضری دی یہاں تک کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے بھی رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک اس معاملہ کا حل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے انتظامیہ خاص طور پر تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادھو سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری اراضی میں تعمیر کو توڑ کر جگہ کو خالی کروایا جائے اور اس سرکاری اراضی پر کوئی سرکاری عمارت تعمیر کر کے مفاد عامہ کے لئے استعمال کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.