ETV Bharat / state

ڈاک بنگلو منڈی کی شان رفتہ بحال کرنے کا مطالبہ - گندگی کے ڈھیر

سرحدی ضلع پونچھ میں واقع ڈاک بنگلو منڈی میں سیاحوں اور دیگر سرکاری مہمانوں کے لیے بیٹھنے کا معقول انتظام نہیں ہے۔ وہیں، ڈاک بنگلو میں صفائی ستھرائی پر بھی خاص توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

ڈاک بنگلو منڈی کی شان رفتہ بحال کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 1:55 PM IST

محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتمام ڈاک بنگلو منڈی خوبصورت اور دلکش آباشار کے نزدیک واقع ہے۔ تاہم ڈاک بنگلو میں مناسب و معقول انتظامات نہ ہونے اور صفائی ستھرائی کے فقدان پر مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاک بنگلو منڈی کی شان رفتہ بحال کیے جانے کا مطالبہ

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی سال قبل ڈاک بنگلو کی تعمیر جدید کا کام مکمل کرنے کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ نے ڈاک بنگلو کو مزید مزین اور پر کشش بنانے کے لیے کوئی بھی کام سرانجام نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاک بنگلو میں بیٹھنے کے لیے پارک نہیں ہے جس سے یہاں آنے والے سیاحوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لوگوں نے مزید بتایا کہ ’’تحصیل و ضلع سطح کی سبھی سرکاری تقریبات اور میٹنگ ڈاک بنگلو میں منعقد کی جاتی ہیں۔ تاہم اس کے باوجود یہاں آنے والے اعلیٰ افسران نے ڈاک بنگلو کی خستہ حالت کے بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔‘‘

انہوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ڈاک بنگلو میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کے سبب یہاں آنے والے سیاح دوبارہ آنے کی زحمت گنوارا نہیں کرتے۔‘‘

مقامی لوگوں نے ڈاک بنگلو منڈی کی شان رفتہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.